بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر صرف ایک امیدوار اسد قاسم رونجھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، انکی تجویز اور تائید حکمران جماعتوں کے ارکان کی جانب سے کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے بی این پی کے مستعفیٰ ہونے والے سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے اسد قاسم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 

اسد قاسم کی تجویز بی اے پی کے پرنس آغا احمد عمر احمد زئی جبکہ تائید مسلم لیگ ن کے ولی محمد نورزئی نے کی ہے۔ 

بلوچستان سے 8 مارچ کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔

اگر ان کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے تو وہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔ 

26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنی جماعت کے سینیٹر قاسم رونجھو سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس کے بعد وہ 23 اکتوبر 2024 کو مستعفیٰ ہو گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ قاسم رونجھو مارچ 2021 کے سینیٹ انتخابات میں بی این پی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع سینیٹ کی خالی قاسم رونجھو سے سینیٹ

پڑھیں:

پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیز کا منصوبہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نےکہا کہ بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو یہ ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا منصوبہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے۔

حکومتی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے۔

ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت خوف زدہ نہیں، بانی تحریک انصاف اپنے جال میں پھنس چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دلہنیا لینے پاکستان آنے والا بھارتی دولہا واہگہ بارڈر سے خالی ہاتھ واپس
  • ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے، سینیٹر ایمل ولی خان
  • بھارت سن لے، پاکستان پہلے ہے اور ہم سب ایک ہیں، سینیٹر شیری رحمان
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ