بولیویا میں بس کھائی میں گرنے سے 31مسافرہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بولیویا : کھائی میں گرنے والی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے
لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک بولیویا میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیٹوسی شہر سے روانہ ہونے والی بس یوکالا قصبے میں 800 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔