پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سی ایس ایس امتحان کے نتائج جاری نہ کرنے پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف پی ایس سی کی جانب سے سی ایس ایس امتحان کے نتائج جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے،کمیٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبران کی فوری تقرری کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ بدھ کو پی اے سی کااجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سی ایس ایس کے نتائج جاری نہ کرنے کے معاملے پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ،کمیٹی کو حکام نے بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2023 ء میں سی ایس ایس کے دو امتحان لیے تھے اور سی ایس ایس کے نتائج اگلے ماہ جاری کر دیے جائیں گے، حکام نے بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو ممبران کی کمی کا سامنا ہے اور متعدد بار اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو ممبران کی خالی نشستوں بارے آگاہ کیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیڈرل پبلک سروس کمیشن سی ایس ایس کے نتائج
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔