غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی، اقتصادی امور ڈویژن نے اعداد و شمار روک لئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی +اسلام آباد(کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی کے پیش نظر اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار سات ماہ میں 38 فیصد کی جزوی بہتری آنے تک ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے روک دیے۔ تفصیلات کے مطابق ای اے ڈی نے گزشتہ روز قرض کے اعداد و شمار کے 2 الگ الگ سیٹ جاری کیے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی آمد 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 66 فیصد کم ہے۔ تاہم ایک غیر معمولی اقدام لیتے ہوئے گزشتہ ماہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، جو رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ دوسرے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 24سے جنوری25 کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مجموعی ترسیلات 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہیں۔ اس سال کم آمدنی کی وجہ بظاہر بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے بیل آؤٹ حاصل کرنے میں تاخیر تھی۔ غیر ملکی اقتصادی امداد (ایف ای اے) پر ماہانہ رپورٹ میں ای اے ڈی کا کہنا ہے کہ ’جولائی تا جنوری اس کے سالانہ ہدف 19 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مجموعی ایف ای اے 4 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کا سالانہ ہدف 17 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا، تاہم اس میں ستمبر 2024 کے آخری دن آئی ایم ایف کی جانب سے تقسیم کیے گئے تقریباً ایک ارب ڈالر شامل نہیں ہیں، جس کا الگ سے حساب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیا ہے، اس طرح مجموعی آمدنی 5 ارب 58 کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال آئی ایم ایف نے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے جولائی کی پہلی ششماہی میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے، جس سے پاکستان کو صرف جولائی میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں مدد ملی تھی۔ مجموعی طور پر کثیر الجہتی ترسیلات مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 2 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جو مالی سال 2024 کے 7 ماہ میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جبکہ دوطرفہ ترسیلات گزشتہ سال کے 79 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے لیے دو طرفہ شراکت داروں چین اور سعودی عرب کی جانب سے 9 ارب ڈالر کی ترسیل کا ایک اور بڑا تخمینہ بھی ابھی تک پورا نہیں ہوا، جو مالی سال کی دوسری ششماہی میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ان تخمینوں میں سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کا ٹائم ڈپازٹ اور چین کی طرف سے 4 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ بھی شامل ہے، جو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے حصے کے طور پر بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔ علاوہ ازیں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ایک ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈالر کے مقابلے میں کروڑ ڈالر لاکھ ڈالر مالی سال غیر ملکی ارب ڈالر سال کے کے لیے
پڑھیں:
چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
آخر تک چین کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3.43 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت14.6 فیصد زیادہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک شمسی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 95 کروڑ کلو واٹ تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.4 فیصد زیادہ ہے۔
این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 54کروڑ کلو واٹ تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔
2025 کے پہلے 3 ماہ میں چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں 132.2 ارب یوآن (تقریباً 18.34 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے۔
این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران بجلی گھروں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری 95.6 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.8 فیصد زیادہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وزیراعظم شہباز شریف صدر اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم