لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں؛ ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 23 ملی میٹر، اٹک میں 22، جہلم اور جھنگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
چکوال، مری، گوجرانولہ، قصور اور گجرات میں 14 ملی میٹر تک بارش ہوئی جبکہ شیخو پورہ میں 12 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں اور موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے ملی میٹر
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حسان خان کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ ماہیر خان ولد عفیل خان کے نام سے کی گئی ۔