پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔
پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باقاعدہ باہر ہوچکے ہیں اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہورہے بلکہ انہیں لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ کے دوران امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ میچ میں امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔
یو اے ای کی اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب اچھالی جو سری لنکن امپائر روچیرا پالیاگروگے کے جا لگی۔
فزیو نے میدان میں آ کر ان کا معائنہ کیا اس دوران میچ کچھ دیر تک رکا رہا۔
https://x.com/GZ_Vibes/status/1968397678938669327
امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں فرائض نبھائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔