صدر ٹرمپ کا ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر 25 فیصد یا اس سے زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ ٹیرف ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھیں گے اور اس کے نتیجے میں بڑی کمپنیاں جلد امریکا میں نئی سرمایہ کاری شروع کریں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ادویات اور چپس کی کمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں قائم کرنے کے لیے کچھ وقت حاصل کریں گی، تاکہ انہیں اس ٹیرف سے بچایا جا سکے۔ تاہم، انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز پر ٹیکس کب لگایا جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایلومینیم اور سٹیل پر 25 فیصد ٹیکس 12 مارچ سے نافذ ہو گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کرینگے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہوسکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔