فخر زمان انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دبئی روانہ ہو گی، مگر فخر زمان اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور فخر کی جگہ ایک نئے اوپنر کی تلاش جاری ہے۔ امام الحق کو اس پوزیشن کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ میدان سے باہر بھی گئے تھے، مگر علاج کے بعد دوبارہ واپس آ کر فیلڈنگ کرتے رہے، تاہم بیٹنگ کے دوران انہیں تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔
اُزبکستان اور اُردن اپنی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ڈرا کرکے گروپ اے میں ایران کے ساتھ جگہ بنائی۔
گروپ بی کے میچ میں اُردن کو عمان کے خلاف 0-2 سے فتح ملی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2 سے مات دی جس کے نتیجے میں اردن نے بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔