کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی میں ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر حراست ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔