پاکستان کا آئین سب کیلئے بلا امتیاز سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین، اسلامی اصولوں کے مطابق بلا امتیاز سب کے لیے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔
سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 20 فروری کو ہم سماجی انصاف کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے مساوات، انصاف اور وقار کو فروغ دیا جا سکے، یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور افراد کی سماجی انصاف اور مساوات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے، یہ غربت اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، جہاں تمام افراد مساوی حقوق اور مواقع حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اسلامی اصولوں کے مطابق بلا امتیاز سب کے لیے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر پروگرام متعارف کرائے ہیں، ہم ان تعصبات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اس میں صنفی بنیاد پر تشدد کی اصلاحات، جیلوں میں اصلاحات اور بچوں کے تحفظ کی پالیسیاں اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے جس میں ایک مربوط سماجی بہبود کا نظام شامل ہے تاکہ معذور افراد اور سماجی طور پر کمزور طبقات کو فوری طور پر موزوں امدادی خدمات تک رسائی فراہم کی جا سکے۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے ‘ اڑان پاکستان’ پروگرام کے تحت سماجی انصاف کے بین الاقوامی دن کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ، مساوات، اخلاقیات اور لوگوں کو بااختیار بنانے پر زور دینے کے لیے متعدد موثر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عدم مساوات کی رکاوٹوں ختم کرنے کے لئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر شہری کو بنیادی انسانی حقوق، معیاری تعلیم، صحت اور اقتصادی مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ آج ہم ایک منصفانہ اور جامع دنیا کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
دنیا میں سب سے سخی گاؤں کی سادہ سی کہانی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قراردیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)سپریم کور ٹ کے ایک اہم فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتاعدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ ! عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے،عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس گرفتاری میں تاخیر کا جواز انتظامی سہولت نہیں بن سکتی،تاخیر سے نظام انصاف اورعوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے،اپیل زیرالتوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاوممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔