بیرسٹر سیف اور مولانا محمد خان شیرانی—فائل فوٹو

جے یو آئی (شیرانی گروپ) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بُلیدی بھی موجود تھے۔

مولانا شیرانی و گل نصیب کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں قائدین کا ملک میں سیاسی تعاون اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے مولانا محمد شیرانی کو بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِاعلیٰ کے پی کی جانب سے پیغام پہنچایا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے مولانا شیرانی سے کہا ہے کہ مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں آپ کے کردار کے خواہش مند ہیں۔

گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ کا بے حد احترام اور عزت ہے۔

جواب میں مولانا شیرانی نے کہا کہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے محمد علی درانی کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا محمد خان شیرانی مولانا شیرانی بیرسٹر سیف نے مولانا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل