پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
پنجاب (سب نیوز )پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا، منصوبے کے مطابق سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ، واٹر سٹوریج ٹینک سے ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا۔
اجلاس کے دوران شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صاف پانی کو گندے پانی کی ملاوٹ سے پاک رکھنے کے لیے فراہمی آب کی لائنوں کو سیوریج لائن سے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا، ہر صوبائی حلقے میں 30،30کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی نے ماڈل ویلیجز بنانے کی بھی منظوری دے دی ، مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدر آمد کے لیے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے کے 15 کروڑ عوام مستفید ہوں گے، سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے، سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ نظام بنانے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر کے لیے روانہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کے قریب، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی
اسلام آباد سے جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ آزاد کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ’آزاد کشمیر کے لیے تحفہ‘ درج ہے۔
یہ الیکٹرک بسیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کیے گئے اس انتخابی وعدے کی تکمیل ہیں، جس کا اعلان قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سے 15 ’کلینک آن ویلز‘ آزاد کشمیر روانہ
حکومتی ذرائع کے مطابق ان جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے آزاد کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے، سفری سہولیات بہتر بنانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا گیا ہے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کی 15 موبائل طبی گاڑیاں بھی ادویات، طبی آلات اور میڈیکل اسٹاف سمیت روانہ کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
'کلینک آن وہیلز' we news آزاد کشمیر مریم نواز نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب