چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا کی اجتماعی دانش اور کردار ایک موثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے، وکلا اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا برادری کے تعاون کے بغیر منصفانہ اور مثر عدالتی نظام کے مقصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔سینئر وکلا کے وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور چیف جسٹس کو ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز اور سائلین کو درپیش چیلنجز اور وکلا کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اپنی ویب سائٹ پر تربیتی پروگرامز اپلوڈ کر چکی ہے، ہزارہ بار ڈویژن کے وکلا ان کورسز سے مستفید ہو کر اپنی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انصاف تک رسائی مضبوط بنانے ہزارہ ڈویژن کے چیف جسٹس یحیی سینئر وکلا کا اعلان وکلا کی کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق
مزید :