Daily Mumtaz:
2025-05-06@09:41:15 GMT

پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ا س موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
 ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں شمولیت کا پرویز خٹک

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لوئیر دیر(نیوز ڈیسک)تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان،حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان،ذاکر خان،فرد خان،رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نظریے اور قیادت کے وژن سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”موجودہ سیاسی منظرنامے میں پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا حل دے سکتی ہے اور عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں اجاگر کر سکتی ہے۔”سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکبر سید جیسے باشعور اور بااثر افراد کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہو گی
مزیدپڑھیں:سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی

متعلقہ مضامین

  • بریفنگ غیرسنجیدہ تھی
  • مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا
  • فضل الرحمان کی  قومی یک جہتی بڑھانے کے لئے قومی اسمبلی سے  واپسی
  • ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا
  • فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے
  • مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں 2 منٹ تک پھنسے رہے
  • مولانا فضل الرحمان کااپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آوٹ
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
  • ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ‘مولانا فضل الرحمان