پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) پاکستانی طلبا کیلئے اعزاز، پاکستان سے حصول علم کیلئے امریکہ جانیوالے طالبعلم چوہدری فیصل محمود امریکی ریاست نیویارک ایسٹ کے سب سے بڑے کالج سافک کاونئٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتحب، پاکستانی طلبا میں خوشی کی لہر ، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے سب سے بڑے کمیونٹی کالج “سافک کاونئٹی کالج” جس میں 25ہزار سے زائد طلبا وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کالج میں مسلم کمیونٹی کے طلبا طالبات کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، چوہدری فیصل محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نا کروائے جس کی بنیاد پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
،اس موقع پر چوہدری فیصل محمود کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے خوش نصیبی ہے کہ مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کمیونٹی اور کالج کمپس میں اسلام کی تعلیمات کے مطابق ایسویشن کو چلانے اور مذہئبی ہم آہنگی کو فروغ دوں اس کے ساتھ کلب اور کمیونٹی لیڈرارن اور کالج ایڈمنیسٹریشن کے ساتھ مل کر مثبت ایونٹس کاانقعاد کریں، انہوں نے کہا دنیا بھر سے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان تمام طلبا و طالبات کے مسائل حل کرنے کی پوریکوش شکریںگے
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری فیصل محمود کالج میں مسلم
پڑھیں:
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
اسلام آباد:پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔
جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔