Al Qamar Online:
2025-07-01@23:42:22 GMT

وقت ہی خراب چل رہا ہے؛ شو بند ہونے پر سمے رائنا رو پڑے

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوب پروگرام ’انڈیا گوٹ لیٹنٹ‘ میں شرمناک گفتگو پر شو پر تاحکم پابندی عائد کردی ہے جس پر اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رائنا آبدیدہ ہوگئے۔

پابندی کے شکار سمے رائنا نے کینیڈا میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی میزبانی کی جس میں وہ کافی دباؤ میں نظر آ رہے تھے۔

اپنے ذہنی دباؤ کو دبانے کی کوشش میں انھوں نے موجودہ صورت حال پر طنزیہ فقرے بھی کسے اور خود اپنا مذاق اڑایا۔

سمے رائنا نے شو شروع کرتے ہی شرکا کی آمد کا شکریہ یہ کہہ کر ادا کیا کہ میرے وکیل کی فیس کا بندوبست کرنے کا شکریہ۔

یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی

اس پنچ لائن پر شرکا بے اختیار ہنس پڑے تاہم شو کا اختتام اس قدر خوشگوار نہ تھا۔ سمے رائنا شو پر پابندی کا زکر کرتے ہوئے روہانسا ہوگئے تھے۔

سمے رائنا آبدیدہ ہوگئے اور جذباتی انداز میں کہا کہ شاید میرا سمے (وقت) ہی برا چل رہا ہے، لیکن یاد رکھنا دوستوں میں سمے ہوں۔

اس شو میں شریک شرکا نے سماجی رابطے ویب سائٹس پر اپنے تاثرات بتائے کہ سمے رائنا ذہنی دباؤ کا شکار نظر آئے، آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو میں نہایت نازیبا موضوع پر شرمناک ریمارکس دیے تھے جس پر سپریم کورٹ نے شو پر ہی پابندی عائد کردی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا‘محمد یوسف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل وامریکہ کی ذلت آمیز شکست کے بعد دنیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی رونما ہورہی ہے جبکہ پاک۔ بھارت جنگ نے بھی خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے۔ ملک دشمن قوتیں اور انکے اندورنی و بیرونی ایجنٹوں کو ضرب کاری لگی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی شہدادپور میں منعقدہ ضلع سانگھڑ کے ایک روزہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صوبائی نائب امیر محمد افضال آرائیں ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد القدوس احمدانی ، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری ، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ محمد یوسف اور دیگر مقررین کا مزید کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں معمولی اضافہ جبکہ اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافہ کرنا دوہرا معیار ہے ایک ملک میں غریبوں اور امیروں کیلئے دو الگ الگ قانون ہیں حالیہ بجٹ میں غریبوں کو دیوارسے لگانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ضلع سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، قتل ، اغوا ، لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز ڈکیتی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتیں عام ہیں کوئی عزت دار شہری محفوظ نہیں ہے پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پولیس کی غفلت و لاپرواہی سے نوجوانوں نسل میں تیزی سے پھیلتے ہوئے منشیات ، شراب ، گٹکے اور آئس کے رحجان نے پوری نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا اور ملک بھر کے محروم طبقات کی آواز بنے گا اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق کیلئے ایک توانا آواز ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ تمام ارکان و کارکنان اپنے تنظیمی کاموں میں دلچسپی لیں اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرکے تحریک کا ہراول دستہ بنائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ،مقام ، ٹاؤن ، محلوں اور دیہی علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اس موقع پر ضلعی ذمہ داران ظہیر الدین جتوئی ، راجہ وسیم ، علیم اکرام اسٹیج پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • الیاس آباد حیسکو سب ڈویژن میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
  • حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
  • سوات واقعے کے روز موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
  • پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی، شرجیل میمن
  • دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف
  • ومبلڈن میں ’ایووکاڈو‘ پر پابندی،’مٹر‘ بطور متبادل کھانا متعارف
  • پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا‘محمد یوسف
  • سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے ،عائشہ سید
  • منڈی بہاء الدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق
  • آلو فریج میں رکھیں، پانچ ماہ تک تازہ رہیں گے، رپورٹ