ڈی آئی جی سکھر کا بڑا ایکشن، سماجی برائیوں اور کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سٹی42: ڈی آئی جی سکھر نے خیرپور میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی، ہیڈ محرر اور 18 پولیس کانسٹیبلز جبکہ گھوٹکی میں 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن غلام محمد بوزدار، ایس ایچ او ببرلوئی ہادی بخش، اے ایس آئی منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ڈی آئی جی سکھر کے مطابق سماجی برائیوں میں ملوث 15 تھانوں کے 18 اہلکاروں کو بھی معطل کر کے ریجن میں کلوز کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سکھر رینج میں کسی صورت میں کرپشن، سماجی برائیوں، غفلت اور بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب گھوٹکی میں بھی ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان اہلکاروں پر ڈیوٹی میں مبینہ رشوت لینے اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ معطل ہونے والوں میں سانول کنبھڑو، امداد ساوند، الطاف نیاز چنہ، دیدار بھٹو، نوید کولاچی، شاہنواز سیلرو، شاہد کلوڑو اور دیگر شامل ہیں۔
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
ڈی آئی جی سکھر نے ان اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد فوری طور پر ڈی آئی جی آفس رپورٹ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے محکمہ پولیس میں صفائی اور محنتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، اور کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 اہلکاروں کو معطل کر سماجی برائیوں ڈی آئی جی سکھر میں ملوث ایس ایچ کر دیا
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
کراچی:نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔