بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں، خواجہ محمد آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔
سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف گالم گلوچ کر رہے ہیں۔کوئی سازش پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، یہ ملک اور قوم کی توہین کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔ قومی املاک پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی کا طرز عمل ہرگز سیاسی نہیں۔ الحمدللہ، ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔ قومی محاذ پر کامیابیوں سے پی ٹی آئی کی پریشانی اور بیزاری بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کیں۔ یہ سنجیدہ لوگ نہیں، ذاتی مفادات کے لیے ترلے کر رہے ہیں۔ عوام باشعور ہیں، پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا لیکن ملکی وقار کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ ماضی میں نوازشریف اور بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا گیا۔ یہ خط لکھ رہےہیں، پاؤں پکڑ رہے ہیں، منتیں ترلےکر رہے ہیں۔ انتشار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف باپ بانی پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر خواجہ محمد آصف عمران خان فیض حمید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف باپ بانی پی ٹی ا ئی خواجہ محمد ا صف فیض حمید بانی پی ٹی ا ئی خواجہ ا صف وزیر دفاع ا رمی چیف رہے ہیں کے لیے نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں، جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200 کلومیٹر فاصلے سے چڑیا اور جہاز گراتے ہو، ویسے ہمیں مودی کا سر لاکر دیں۔اب نام نہاد لبرل کو بھی ٹھیک کرنا ہے، جو دہشتگردوں کے حقوق کی بات کرے گا اس کا مطلب وہ دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، اس کو بھی اٹھا یا جائے اور اس کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بھارت کو مودی سے چھٹکارا بھی ہمارا آرمی چیف کرے گا، کیونکہ الیکشن میں بھی مودی کا منہ کالا ہورہا ہے۔ ہم نے جنگ کے ساتھ سفارتکاری ، معاشی فرنٹ جیت لیا ہے، بارڈر اور دہشتگردی کیخلاف بھی محاذ ہم نے جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے کم وسائل ہیں، فوجی کی تنخواہ پولیس اور آرمی چیف کی تنخواہ بیوروکریٹ سے بھی کم ہے۔ ہمیں اپنے فوجیوں کا احساس کرنا چاہیے پولیس سے بھی کم تنخواہ ہے، ہم اپنے دفاع پر 100روپے خرچ کرتے ہیں تو اگلا 1000 روپے خرچ کرتا ہے، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا، کمائی نہیں ہے تو اپنا پیٹ کاٹیں، پارلیمنٹ کے بجلی کے بل بند کردیں۔ ساری فضول خرچیاں ختم کردیں اور دفاع کو تگڑا بنائیں۔دفاعی نظام تگڑا ہوگا تو ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی۔ ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی تو عوام تگڑی ہوگی ۔اس بجٹ میں دفاع کیلئے کچھ ہونا چاہیئے اور ہوجائے گا، بجٹ میں دفاع کیلئے تبدیلیاں ہونی چاہئیں، میں نے ڈویلپمنٹ فنڈ کم کرنے کی تجویز دی تھی۔