عمران خان کی سیاست انتشار اور مفادات کے گرد گھومتی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے اور اقتدار سے محرومی کے بعد ان کی جماعت انتشار کی سیاست میں مصروف ہے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی عسکری اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا مگر اب انہی کے خلاف بدزبانی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنوانا چاہتے تھے تاکہ فوج ان کے سیاسی مقاصد کے لیے کام کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے بعد معیشت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے پروپیگنڈا کر رہی ہے اور بیرون ملک پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف خط لکھ کر منتیں کر رہی ہے اور دوسری طرف ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ان کے بقول عوام باشعور ہیں اور سب دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں معاشی اور سیاسی حالات بہتر ہو رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حقیقت بے نقاب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو بھی مشکلات کا سامنا رہا مگر کسی نے ملک دشمن راستہ اختیار نہیں کیا اس کے برعکس عمران خان اور ان کے ساتھی بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بدترین پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ فوج ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے لیکن کچھ عناصر اپنے مفادات کی خاطر ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف اقتدار کے گرد گھومتی ہے ان کا ملک اور قوم سے کوئی تعلق نہیں تاہم وقت کے ساتھ حالات بہتر ہوں گے اور انتشار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ عمران خان خواجہ آصف نے کہا کہ کی سیاست انہوں نے رہے ہیں کے لیے رہی ہے
پڑھیں:
نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔