5 ہزار کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی، حنیف، ظفر ور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ، 2چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں۔ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جب کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی نوٹ سپلائی بھی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.2 فیصد پر لانے کے ہدف جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب آنے سے کاروباری دورانیے میں ڈالر محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔