خبردار رہیں!ڈکیتوں کا نیا طریقہ واردات ، وائرل ویڈیو سےاہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ انہیں زمین پر بہیمانہ طریقے سے گرا کر گھبراہٹ میں فرار ہوگئے۔
ڈکیتوں کے دھکے اور تشدد کی وجہ سے خاتون کی قمیص بھی پھٹ گئی تھی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق واقعہ 18 فروری کی شام پانچ بچے پیش آیا۔واردات میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو نوعمر لڑکی کے ہمراہ ایک گھر کے مین گیٹ پر آئے، اس دوران تیسرا ساتھی بھی اُن کے پاس آیا اور پھر دونوں نے جاکر گھر کا دروازہ بجایا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا خالد میمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ وقعہ ناصر پولیس چوکی کی حدود میں پیش آیا ہے جس کا مقدمہ مزاحمت کرنے والی خاتون کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں اور نوعمر لڑکی کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
کراچی:ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔
ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔