چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا سترھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ، کمشنر سوشل سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
.
چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں کیلیے جواینٹ وینچرز کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوایزر کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اجلاس میں ورکرز کیلیے مذکورہ ایجنڈہ کو مدنظر رکھتے ہویے حج پالیسی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا. اس پالیسی کے تحت سات سال سے زاید ملازمت کرنے والے ورکرز درخواست دینے کے اہل ہونگے،مزید برآں اجلاس میں ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلیے شہر کے اعلی اور معیاری ہسپتالوں کو پینل پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پینل پر لیے جانے والے ہسپتالوں میں پی اے ایف، فوجی فاونڈیشن، نیسکام، کے آر ایل سمیت پنجاب سیکورٹی ہسپتال شامل ہیں۔
چییرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر فنانس کو تمام ہسپتالوں میں کنٹریکٹ ریٹس سمیت ڈسکاونٹ پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت بھی کی. بعد ازاں اجلاس میں حال ہی میں ہمک ماڈل ٹاون میں تعمیر کردہ سوشل سیکورٹی میڈیکل سینٹر کیلئے سٹاف کی بھی منظوریدی گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
اسلام آباد:راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ ہفتے اس منصوبے کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے۔
فیصلے کے مطابق ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جب کہ ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے کے لیے جدید ٹرینیں امپورٹ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم خرچ، تیز رفتار اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہزاروں شہری جدید سہولت سے مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔