آئی جی پنجاب عثمان انور کے پسندیدہ وزیرِ اعلی کون؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
آئی جی پنجاب عثمان انور کے پسندیدہ وزیرِ اعلی کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور نے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ وزیرِاعلی پنجاب سے متعلق سوال پر دلچسپ دیا تھا۔عثمان انور نے یوٹیوب پلیٹ فارم دی کرنٹ کیلیے دیے گئے ایک انٹرویو میں دلچسپ گفتگو کی۔ان سے پسندیدہ وزیرِ اعلی پنجاب سے متعلق سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار، شہباز شریف یا پرویز الہی، ان میں سے آپ کے پسندیدہ وزیرِ اعلی پنجاب کون ہیں؟
اس سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ میرا کوئی پسندیدہ وزیرِ اعلی نہیں ہے، جو پنجاب کا حاضر وزیرِ اعلی ہو وہی مجھے پسند ہوتا ہے۔عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے لیے کوئی وزیرِ اعلی یا وزیرِ اعظم پسندیدہ نہیں ہوتا، ہر موجودہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پسندیدہ ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس والا ان معاملات میں کلیئر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے یہ انٹرویو گزشتہ سال دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔