پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 40 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں قدرے بہتری کے آثار آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر زرمبادلہ کی ڈالر کی قدر
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔