اندھے قتل میں ملوث خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تھا نہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ میں اندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ کی حدود میں محمد افضل ولد محمد اقبال کو نا معلوم شخص/ اشخاص نے تیز دھار آ لے سے قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 45/25 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ تھا نہ ملیر کینٹ میں مقتول کے بھائی محمد صفدر کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے ایس آ ئی او کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔تفتیشی ٹیم کو تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ تفتیشی افسر ،تفتیشی ٹیم و ٹیکنیکل ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد مقتول کی بیوی فاطمہ زوجہ محمد افضل ( مقتول)کو انٹیروگیٹ کیا گیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔