کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک اور معصوم بچہ جان گنوا بیٹھا۔
واقعہ سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، بچے کے والد محمد فیصل نے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور اسے کھولنے کے لئے صفائی کا کام کیا جارہا تھا جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا، اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔
بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتہ چلا کہ بچہ اس میں گر چکا ہے، بچے کو فوری طور پر نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دی، شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ مزید جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بچے کی
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔