لوئرکرم میں حالات کشیدہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا 48 شرپسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور( اے بی این نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن میں اب تک 48 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک جھڑپوں میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے
باغان، چارخیل، اوچٹ اور مندوری کے علاقوں میں قافلے پر حملے کے بعد کرم کو کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والے 30 سے زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا تھا جبکہ 19 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی تھی،
اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیوروں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جمعرات کو لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران کم از کم 30 شرپسندوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کا کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
بیان میں چیف سیکرٹری کے حوالے سے بتایا گیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا۔شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے اجازت نہیں دی جائے گی اور عام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ہر قیمت پر امن بحال کیا جائے گا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے ۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
Ansa Awais Content Writer