20 سال صرف ’ٹائم پاس‘ کیا؛ اپنی شادی پر آدر جین کو یہ اعتراف مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔
انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔
آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔
آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا تھا کہ مجھے دنیا کی حسین ترین خاتون کا ساتھ نصیب ہو۔
ادکار نے کہا کہ میں نے 20 سال ٹائم پاس کیا لیکن اب میں تمھارے ساتھ ہوں۔ تمھارا ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آدر جین کا اس سے پہلے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ افیئر تھا جس کا بریک اپ 2023 میں ہوا۔
آدار جین کے ٹائم پاس ریمارکس کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے محبت کے نام جس جس کو دھوکا دیا اسے اب ٹائم پاس کہہ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔