صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،دو روز قیام کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوے دور کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔
صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کریں گے۔
لاہور: ملک کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کی رونقیں عروج پر،آج دوسرا روز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، آصف علی زرداری
صدر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا، آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ واہگہ بارڈر اور فضائی حدود فوری بند کرنے اور تمام تجارتی روابط معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔