ملہاؤس: فرانس کے مشرقی شہر ملہاؤس میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو "دہشت گرد حملہ" قرار دیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ 37 سالہ مشتبہ شخص نے کیا، جو پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی واچ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا۔ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

فرانس کے نیشنل اینٹی ٹیرر پراسیکیوٹرز یونٹ (PNAT) نے کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ پراسیکیوٹر نکولس ہیٹز کے مطابق مزید تین پولیس افسران معمولی زخمی ہوئے۔

صدر میکرون نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے: جنید اکبر

---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی وہاں کھڑی ہے جہاں 8 فروری کو کھڑی تھی، ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جنید اکبر نے کہا کہ جس ہفتے ہم پر مقدمہ نہ ہو ہمیں اپنی وفاداری پہ شک پڑتا ہے، یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

اس سے قبل جنید اکبر خان اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفر

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس کیا نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں، ہم اس استثنیٰ کے خلاف ہیں۔

جنید اکبر نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جنید اکبر کے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشت گرد ہلاک
  • ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے: جنید اکبر
  • کراچی؛ نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق، 4 شدید زخمی
  • بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا
  • روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
  • بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
  • گھوٹکی : پولیس رینجرز آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید،2زخمی
  • گھوٹکی: پولیس کا کچے میں شرگینگ کیخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک