جم کر کھیلو! وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
راؤ دلشاد حسین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور اعزاز،اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں 50ہزارسے زائد گھروں کاہدف مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ مکانات باقاعدہ آباد ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کی پیشرفت پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم عوام کے لیے آسانی اور سہولت پیدا کرنے کے لیے ہے، اور قرضے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شفاف انداز میں دیے جا رہے ہیں۔