پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
راولپنڈی: رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔
جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا
پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،جہاں پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا۔
بعدازاں ان کے وکلا ضمانتی دستاویزات سمیت تھانے پہنچے اور پولیس کو دستاویزات پیش کیں۔ وکیل سردارعبدالرازق خان نے کہا ہے کہ بشارت راجہ کو تھانہ نیوٹاون سے رہا کردیاگیا،ضمانتی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پولیس نے بشارت راجہ کو رہا کیا۔ قبل ازیں بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ ڈیگاری قتل کیس میں نیا موڑ، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں گرفتار مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی سو سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم