چانسلر شولس نے ووٹ ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) سے وابستہ جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنے آبائی شہر پوٹس ڈام میں اتوار کی سہ پہر ووٹ ڈالا۔ صبح کے وقت انہیں اپنے محافظوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اپنی اہلیہ اور ساتھی سوشل ڈیموکریٹ بریٹا ایرنسٹ کے ہمراہ شولس نے دارالحکومت برلن کے نواحی قصبے پوٹس ڈام میں ووٹ کاسٹ کیا۔
قوی امکان ہے کہ چانسلر شولس کی پارٹی آئندہ حکومت کا حصہ نہیں ہو گی اور اپوزیشن میں قدامت پسند دھڑے میں شامل ہو سکتی ہے۔ اولاف شولس کی گزشتہ تین برسوں سے مرکز سے بائیں کی جانب جھکاؤ رکھنے والے حکومتی اتحاد کی قیادت سنبھالے رکھی ہے۔ ان کی جماعت نے ماحول دوست گرین پارٹی اور پرو بزنس فری ڈیموکریٹس (FDP) کے ساتھ اتحاد قائم کیا تھا، جو گزشتہ برس نومبر میں ختم ہو گیا۔
(جاری ہے)
رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق ایس پی ڈی اس مرتبہ تیسری پوزیشن پر آ سکتی ہے۔ اس جماعت کو سولہ فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ مرکز سے دائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو اور صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین یا سی ایس یو مشترکہ طور پر 29 فیصد عوامی تائید کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت 'متبادل برائے جرمنی‘ یا اے ایف ڈی 21 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ماحول پسندوں کی گرین پارٹی 12 فیصد اور بائیں بازو کا نیا عوامیت پسند اتحاد بی ایس ڈبلیو بھی چھ فیصد عوامی تائید کے ساتھ نمایاں پارٹیاں ہیں۔
اپنے آبائی علاقے پوٹس ڈام میں اولاف شولس خود بھی امیدوار ہیں اور ان کے مخالفین میں گرین پارٹی کی انالینا بیئربوک کھڑی ہیں، جو شولس کی کابینہ میں وزیر خارجہ تھیں۔
ع س / ا ا (ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔
منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔