’’ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا ‘‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھیلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست پر وزیراطلاعات پنجاب پاکستانی ٹیم پر برس پڑیں، انہوں نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، وہی پچ جو بہت مشکل تھی اسی پہ دوسری ٹیمیں آسانی سے کھیل لیتی ہیں۔
انہوں نے قومی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے محروم ہے۔ وزیراطلاعات نے طنزاً کہا کہ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ تعزیت کیلئے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔