لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا۔ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جا سکے گا۔ آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے۔ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔ کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا ۔ کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیل کے قیدی بچوں کے لیے کرکٹ میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ پہلی مرتبہ جیل میں باقاعدہ اہتمام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ دکھانے کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل حکام نے قیدی بچوں کیلئے بڑی ٹی وی سکرین پرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان بھارت کے درمیان  کرکٹ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا۔ قیدی بچوں نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کے لئے

پڑھیں:

انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا

لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔

مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز