وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے ضمن میں کلاس لائسنس کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس عمل کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظوری دیدی گئی ہے۔
یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہےجبکہ شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے معاونت کے لیے پُرعزم ہے، وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کہا جاتا ہے کہ وہ کلاس لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پی ٹی اے سے سے رجوع کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلاس لائسنس پی ٹی اے
پڑھیں:
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
پاکستان کے شاہد آفتاب نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ اغاز کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحامیں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی پا کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد براہ راست 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں شرکت کے اہل ہیں۔دونوں قومی کیوسٹ منگل کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے جستجو کریں گے۔
اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں عالمی چیمپئن محمد آصف، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور اسجد اقبال 8 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔