جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین نے حالیہ عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اخترحسین پاکستان بارکونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے نامزدرکن تھے رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوادیا.
(جاری ہے)
اختر حسین نے استعفے میں موقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفیٰ ہورہا ہوں پاکستان بار کونسل نے مجھے 3مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیااپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کےمطابق انجام دیتا رہا انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر مزیدکام جاری نہیں رکھ سکتا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں. انہوں نے لکھا کہ عدلیہ کی ترقی،خودمختاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا،چیئرمین پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں نئے ممبر کے تقرر کے لیے پاکستان بار کونسل نے اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ممبر جوڈیشل کمیشن کے لیے سینئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کیے تھے. سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لیے 13 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف جسٹس ہوں گے 26ویں آئینی ترمیم کے مطابق 13 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے جب کہ عدالت عظمیٰ کے 3 سینیئر ترین ججز بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے اور آئینی بینچ کا سینیر ترین جج بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن ہوگا. کمیشن کے ارکان میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور کم از کم 15 سالہ تجربے کا حامل پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 2 حکومتی اور 2 اپوزیشن ارکان بھی رکن ہوں گے جب کہ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل خاتون یا غیر مسلم کو بھی 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کاحصہ بنایا جائے گا، اس رکن کا تقرر چیئرمین سینیٹ کریں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کے ہوں گے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری کو شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو پنجاب کی متنوع ثقافتی روایات کے تحفظ اور نمائش کے لیے اقدامات کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
Thankyou so much Punjab Government @MaryamNSharif for considering me capable enough for this responsibility,but after putting some thought I humbly decline the offer and wish you all the best for culture ministry ???? https://t.co/R2MoIEVw45
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 22, 2025
تاہم گزشتہ روز اس خبر کے سامنے آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں عفت عمر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت حکومت پنجاب کا مذکورہ ذمہ داری کے قابل سمجھنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
’۔۔۔کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا تھا، جہاں سے انہیں اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کرنا تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب عفت عمر کلچر کلچر ایڈوائزر وزارت اطلاعات