2014ء کے دھرنوں کا کیس، طاہر القادری اشتہاری قرار، علامہ راجہ ناصر عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014ء میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کیجانب سے 2014ء میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی ودیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اشتہاری قرار طاہر القادری عدالت نے
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔