چین اور روس کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، صدر شی جن پنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کررہے ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ سے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ، کیا کچھ زیربحث آیا؟
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور روسی سچے دوست ہیں جو ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، بلکہ دونوں ایک دوسرے کے خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ تاریخ اور موجودہ حالات ثابت کرتے ہیں کہ چین اور روس اچھے ہمسائے ہیں، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں ملک مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے منتخب ہونے پر چین اور روس کا ردعمل سامنے آگیا
اس موقع پر گفتگو میں روسی صدر نے اپنے ہم منصب کو امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکراتی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا ٹیلی فون چین روس شی جن پنگ مذاکرات ولادیمیر پیوٹن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ٹیلی فون چین مذاکرات ولادیمیر پیوٹن چین اور روس ایک دوسرے
پڑھیں:
تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ لڑائی بند کیے بغیر امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی احترام کے تحت فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے منتظر ہیں۔