مسلم لیگ ن کا بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ، بھارت سے شکست پر پوری کرکٹ ٹیم فارغ؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت سے شکست پنجاب جلسوں کا فیصلہ قومی ٹیم مسلم لیگ ن وی ٹاک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت سے شکست جلسوں کا فیصلہ قومی ٹیم مسلم لیگ ن وی ٹاک وی نیوز
پڑھیں:
جنرل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دی، فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔
لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے بعد سابق وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے: لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے ملک کی معیشت کو بہتر کردیا ہے اور ملک درت جارہا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کے لیے انتھک محنت کررہی ہے، انہوں نے نئے منصوبے شروع کیے، سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔
اس موقع پر نواز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی اور وہ فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں