پہلاروزہ کب ہوگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن نے ملک میں رمضان المبارک کا چاندنظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔
ترجمان کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
سپارکو ترجمان نے وضاحت کی کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
آج سے 12جون تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
---فائل فوٹومحکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔