لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔

فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون کا پہلا شکار جماعت اسلامی مانسہرہ کے امیر کو بنایا گیا، آزادی اظہار رائے پر قدغن کے اس قانون کو ایک دفعہ پھر مسترد کرتے ہیں، امیر مانسہرہ کو رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر کراچی منعم ظفر، امیر خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان اور سیکرٹری جنرل کے پی شمالی حلیم باچا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں کہ وہ عوام کو درپیش مسائل، تعلیم، خواتین کے حقوق، تعلیمی اداروں میں منشیات کی پھیلی ہوئی لت اور اس طرح کے دیگر ایشوز پر بات کرے۔ ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، عوام نقل وحرکت بھی نہیں کرسکتے، حکمران آپریشن کا واویلا کرتے ہیں، دہشت گردی کے اسباب پر غور نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہے، ادارے جب خود آئین کی پاسداری نہیں کریں گے، سیاست میں مداخلت ہو گی تو پھر عام لوگوں سے قانون کی تابعداری کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے؟ بلوچستان میں مسافر بسوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بلوچ عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں اس وقت ڈاکوراج ہے، کراچی میں عوام کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی ٹینکروں اور ڈمپرز کا ٹائم نہیں سیٹ کروا سکی، سیکڑوں ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں، کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔

انہوں نے کہا پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے، کسانوں کو گزشتہ برس گندم کا ریٹ نہیں ملا، رواں برس بھی امدادی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شوریٰ کے اجلاس میں تمام امور زیربحث آئے اور رمضان کے بعد عوامی حقوق کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں لڑائی ہوئی، دونوں ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اس سے ان کا نقصان اور دشمنوں کا فائدہ ہوگا، افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ٹرمپ رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی طرح بیانات داغ رہے ہیں، انہیں اسرائیلیوں سے محبت ہے تو ان کو نیویارک میں بسا لیں، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کو غزہ کے معاملے پر عملی اقدامات اٹھانے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔ کشمیر پر جنرل (ر) باجوہ کے دور میں سودے بازی کی رپورٹس پر حکومت وضاحت دے، اگر ایسا ہوا ہے تو سابق آرمی چیف کو کٹہرے میں لایا جائے، کشمیر پالیسی واضح کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اور افغانستان سے لڑائی کی باتیں ملکی مفاد میں نہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ : فائل فوٹو 

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔

لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے  ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بنانا بڑا چیلنج، تحریک عدم اعتماد اسی ہفتے آ جائےگی، راجا فیصل ممتاز راٹھور
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کاشف شیخ
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • اجتماع عام پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ سراج الحق