’بیٹا میچ دیکھنے دبئی چلا گیا لیکن جیل میں والد سے ملنے نہ آسکا‘، قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم سے تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوگئی۔
اس شکست کے بعد قومی ٹیم پر ہر طرف سے تنقید ہورہی ہیں، تاہم اسی دوران ایک اور تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اس میچ میں دکھائی دیے اور ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں۔
Exclusive: #ImranKhan's son Qasim Khan at Dubai International Stadium with an Indian fan while supporting Pakistan in green shirt ????????????#PAKvIND | #ChampionsTrophy | #INDvPAK pic.
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 23, 2025
قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ فین اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ قاسم خان کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
Shahid Afridi with Qasim Khan ( Son Of Imran Khan ) at Dubai Stadium. pic.twitter.com/LGPCcxS5sq
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) February 23, 2025
فیصل خان لکھتے ہیں کہ والد موت کی چکی میں بند ہے لیکن بیٹا پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لیے برطانیہ سے دبئی پہنچ گیا۔
والد موت کی چکی میں بند ہے لیکن بیٹا پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لئے برطانیہ سے دبئی پہنچ گیا، اس تصویر میں آفریدی کو مکمل اگنور کریں
خان صاحب کا بیٹا قاسم خان ❤️ pic.twitter.com/uc1dUEL75E
— Faisal Khan (@KaliwalYam) February 23, 2025
والد موت کی چکی میں بند ہے لیکن بیٹا پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لئے برطانیہ سے دبئی پہنچ گیا، اس تصویر میں آفریدی کو مکمل اگنور کریں
تیمور نامی صارف نے قاسم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے حامی صارف کرکٹ کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ عمران خان کا بیٹا خود دبئی میں کرکٹ کیچ سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔
قاسم خان کی شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ یو ٹیوبر عمران ریاض کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی بیرک میں کیڑے مکوڑے چھوڑ دیے گئے ہیں اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے لیکن آج انہی عمران خان نے صاحبزادے ایک ایسے شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جسے پوری پی ٹی آئی باجماعت گالیاں دیتی ہے۔
سعد قیصر نامی صارف لکھتے ہیں کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان کا بیٹا میچ سے لطف اندوز ہونے دبئی گیا تھا لیکن جیل میں قید اپنے والد سے ملنے پاکستان نہیں آیا، صارف نے مزید لکھا کہ غریبوں کے بچے عمران خان کے لیے جیل کیوں جائیں جب کہ ان کے اپنے بچے آنے کو تیار نہیں۔
3مزیدپڑھیں:سالوں میں سرکاری ملازمین اور دکانداروں سے ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قاسم خان کی پاکستان کو ہے لیکن
پڑھیں:
کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس پر اس کی شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی۔