کراچی؛ رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا اِنعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر پریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن ان کے مستقبل میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے، سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلیٰ کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کی حفاظت، کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف قومی و صوبائی سطح کی تقریبات پر موثر ترین سیکیورٹی کی فراہمی جیسی ذمہ داریوں کو مکمل پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ موجود دور میں پاکستان کے دشمنوں نے ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کے لیے ہائیبرڈ وار اور فیفتھ جنریشن وار کا سہارا لیا جس کے اثرات بالعموم سندھ اور بالخصوص کراچی میں بھی رونما ہوئے جن کا بطریق احسن مقابلہ کر کے پاکستان رینجرز (سندھ) نے دہشتگردی اور بدامنی کے واقعات کا بروقت تدراک کیا اور شہر کو ہر طرح کی پرامن سرگرمیوں کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ)نے بالخصوص شہرِ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، پا کستا ن رینجرز(سندھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کامیاب آ پریشنز کرکے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور ایمونیشن بھی برآمد کیا، رینجرز نے اسپیشل آپریشن جن میں بالخصوص کچے کے ایریا میں آپریشن کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، حالیہ منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی، پاکستان نیوی بین الاقوامی امن مشق اور اقلیتوں کی تقریبات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان رینجرز (سندھ) کا ہی سرمایہ افتخار ہے اور اس کے ثمرات صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں واضح نظر آتے ہیں۔
اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب بھی شریک تھے۔
تقریب میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمل اسکواڈ کے چاق چوبند دستے نے بھی پریڈ میں عملی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان رینجرز بین الاقوامی کراچی میں کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
صدر مملکت آصف علی زرداری کے وفد کے ہمراہ دورہ چین کے موقع پر شنگھائی میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر ستخط ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔
ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کو ترقی دینا ہے۔ تقریب میں خاتون اول آصفہ بھٹو، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
چین اور پاکستان کے درمینا کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خراج کے تحفظ میں اضافے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس کے علاوہ کسانیوں کیلیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کیلیے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت شیونگ کالج میں کسانوں کو تربیت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ٹائروں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینے کے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔
تقریب میں سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے۔