بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔
حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو دل کا دورہ پڑا،ساتھی اداکار کا انکشاف
واضح رہے کہ سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور دو بچیوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔
یاد رہے1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 49 سالہ اداکارہ پہلے لالیت مودی کے ساتھ تعلق میں تھیں، جو کہ آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین ہیں۔ 2022 میں، مودی نے اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے مالدیپ اور ساردینیا کی تعطیلات کی تصاویر شیئر کی تھیں ۔ تاہم، چند ماہ بعد جب مودی نے سشمیتا کا نام اپنے بایو سے ہٹا لیا اور پروفائل پکچر بدل دی، تو ان کے علیحدگی کی افواہیں پھیلنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کا سجل علی کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
اس سے قبل سشمیتا سین اپنے دوست روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور دسمبر 2021 میں اداکارہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے رہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہم نے دوست کے طور پر شروع کیا، ہم دوست ہی رہے، رشتے کو کافی عرصہ گزر چکا لیکن محبت باقی ہے۔
سشمیتا سین کے ڈائرکٹر مدثرعزیز، اداکار رندیپ ہوڈا، پاکستانی کرکٹڑ وسیم اکرم، کاروباری شخصیر سنجے نارنگ اور ڈائرکٹر وکرم بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں سرخیوں میں رہ چکی ہیں لیکن اداکارہ نے کبھی کسی سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سشمیتا سین سشمیتا سین شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سشمیتا سین سشمیتا سین شادی سشمیتا سین شادی کے کے لیے
پڑھیں:
بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
دنیا کی معروف سرمایہ کاری فرم بلیک راک اور متعدد بین الاقوامی قرض دہندگان کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا ہوا انہیں جب یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے 500 ملین ڈالر سے زائد رقم ایک مبینہ فراڈ میں کھو دی ہے، جس کے مرکزی کردار بھارتی نژاد ٹیلی کام ایگزیکٹو بینکم برہم بھٹ بتائے جا رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بلیک راک کی ذیلی سرمایہ کاری کمپنی ایچ پی ایس انوسٹمنٹ پارٹنرز اور دیگر مالیاتی اداروں نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برہم بھٹ نے اپنی ٹیلی کام کمپنیوں براڈ بینڈ ٹیلی کام اور بریج وائس کے ذریعے جعلی انوائسز اور فرضی اکاؤنٹس ریسیویبلز بنا کر قرض حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیے: ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر شہری سے 51 لاکھ روپے کا فراڈ
رپورٹ کے مطابق، ان کمپنیوں نے مالی طور پر مستحکم ہونے کا ایک جعلی تاثر پیش کیا، جبکہ دراصل بڑی رقم بھارت اور ماریشس کے آف شور اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی تھی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ برہم بھٹ کے نیٹ ورک پر 500 ملین ڈالر سے زیادہ واجب الادا ہیں۔ فرانسیسی بینک بی این پی پیریبا نے بھی ان قرضوں کی فنانسنگ میں حصہ لیا تھا، جو ایچ پی ایس نے برہم بھٹ کی کمپنیوں کو دیے۔ تاہم بینک نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
یہ اسکینڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلیک راک نے رواں سال ہی ایچ پی ایس کو خرید کر پرائیویٹ کریڈٹ مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔
جولائی 2025 میں ایچ پی ایس کے ایک ملازم نے گاہکوں کے ای میل پتوں میں مشکوک مماثلت دیکھی، جو جعلی ڈومینز سے بنائے گئے تھے۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ بعض ‘کلائنٹس’ دراصل وجود ہی نہیں رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے کیسے بچاجائے؟ نیب کا اہم اقدام سامنے آگیا
جب ایچ پی ایس حکام نے بینکم برہم بھٹ سے وضاحت طلب کی، تو اس نے پہلے معاملہ ٹالنے کی کوشش کی اور پھر فون اٹھانا ہی بند کر دیا۔ جب کمپنی کے دفاتر گارڈن سٹی (نیویارک) میں چیک کیے گئے تو وہ بند اور ویران پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گزشتہ دو سالوں میں فراہم کیے گئے تمام کلائنٹ ای میلز جعلی تھے، جبکہ بعض معاہدے 2018 تک پرانے جعلی دستاویزات پر مبنی تھے۔
عدالتی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بینکم برہم بھٹ نے کاغذی اثاثوں پر مبنی ایک خیالی بیلنس شیٹ تیار کی، تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے کروڑوں ڈالر کے قرض حاصل کیے جا سکیں۔ مزید الزام ہے کہ اس نے رقوم کو خفیہ طور پر بھارت اور ماریشس کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرپشن کمپنی مالیاتی بدعنوانی