نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ہمایوں اختر خان--فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔
اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، جب تک مضبوط بلدیاتی نظام نہیں آئے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقے کے عوام ہر کڑے وقت میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، حلقہ این اے 97 كے مسائل كے حل كے لیے آواز بلند كرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آواز اٹھانے پر کئی مسائل حل بھی ہوئے ہیں، ہم کسانوں، نوجوانوں، تاجروں سمیت ہر طبقے کی آواز بنیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہمایوں اختر خان وفاقی وزیر
پڑھیں:
سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" اور ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے آپس میں ملاقات کی۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزرات خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔ جس میں بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ و قطر کے مابین سلامتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ، لبنان، شام اور مشرق وسطیٰ میں مسائل کا حل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور رہا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے افغانستان سے امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اسی ملاقات کے حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔