Express News:
2025-11-04@02:28:24 GMT

مریم نواز کا جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کے اجرا کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش، معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے ، آئی، لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیےگئے، بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا  پہلا سرکاری ادارہ ہے، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا  علاج  کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار  کے مطابق89 فیصدسے زائد ہے، سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کریں گی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے، مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ ٹرانسپلانٹ کے مریم نواز

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘