کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)مصطفی عامر قتل کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اور اب اس کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ساحر حسن کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

عدالت نے آج ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ساجد حسن کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی دو الگ معاملات ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔اداکار ساجد حسن نے کہا کہ مصطفی عامر کی موت کا سن کر دل رنجیدہ ہوا، وہ میرے بیٹے جیسا تھا۔ جب میں نے اس کی والدہ کی ویڈیو دیکھی، تو رات بھر سو نہیں سکا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنے موقف کو عوام تک پہنچا سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ کیس عدالت میں ہے، اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ساجد حسن نے اپنی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میرا کام بند پڑا ہے، محلے والوں نے بھی مجھ سے قطع تعلق کر لیا ہے۔ میرے بیٹے پر صرف الزام ہے، لیکن ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا، پھر بھی معاشرے نے ہم سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے، تو اس کا تعلق مصطفی عامر قتل کیس سے جوڑنا غلط ہوگا۔ساجد حسن نے اس کیس میں غیر جانبدار تحقیقات اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا کیس ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی غیر جانبدار تحقیقات ہوں تاکہ اصل مجرم سامنے آ سکیں اور دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصطفی عامر قتل کیس کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بین الاقوامی سطح پر صحت سے متعلق اہم اجلاس گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ روانگی سے قبل اور فورم کے ابتدائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ عالمی اجتماع دنیا بھر میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورباہمی تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم میں جدید اور روایتی طب، زچہ و بچہ کی صحت، ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کے امراض کے علاج میں جدید رجحانات کو بھی فورم میں اجاگر کیا جائے گا، جو دنیا بھر کے طبی ماہرین کیلئے سیکھنے کا ایک نادر موقع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
  • امریکہ نے ایک بار پھر یونیسکو سے تعلق ختم کر لیا
  • میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
  • رجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا الزام
  • گولڈن ڈوم منصوبہ: ٹرمپ کا اسپیس ایکس سے فاصلہ، متبادل ٹھیکہ داروں کی تلاش شروع
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما