جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : یو اے ای کی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 70 فیصد مساجد میں خطبے کا انگریزی ترجمہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 55 نئی مساجد تعمیر کی جائیں گی۔
اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے 24 مساجد کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 13 ہزار 911 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ رواں برس 475 ملین درہم کی سرمایہ کاری سے 55 نئی مساجد کی تعمیر کی جا رہی ہے، جو 40 ہزار 961 نمازیوں کی گنجائش فراہم کریں گی۔ مستقبل میں مسجدوں کی تعمیر کے لیے 54 نئے پلاٹ بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے۔ اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ ”مسجد گائیڈ“ بھی تیار کر رہا ہے، جس کا مقصد مساجد میں پائیداری کے لیے سات ستاروں کی درجہ بندی حاصل کرنا ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
دبئی ماحولیاتی طور پر دوستانہ مسجدوں کی تعمیر میں قدم اٹھا رہا ہے، 2024 میں امارات نے پہلی خود مختار مسجد کا افتتاح کیا، جس کی لاگت 18.
اس مسجد نے دبئی کی مساجد کے کاربن فٹ پرنٹ کو 5 فیصد کم کرنے میں مدد دی، جو کہ ابتدائی ہدف سے تجاوز کر گیا۔ دبئی نے یو اے ای کی پہلی 3D پرنٹڈ مسجد پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جس کے 2026 میں کھلنے کی توقع ہے، یہ دبئی کی ٹیکنالوجی پر مبنی شہری ترقی میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔ تاہم دنیا کی پہلی تیرتی مسجد کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئی ہیں، جس کا اعلان 2023 میں 55 ملین درہم کی تخمینہ لاگت کے ساتھ کیا گیا تھا۔ رمضان سے قبل دبئی نے 2 نئی مساجد کا افتتاح کیا ہے۔ مردف میں ابراہیم علی آل گرگاوی مسجد جو 2,226 مربع میٹر پر قائم ہے اور اسمیں 544 نمازیوں کی گنجائش ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
محکمہ نے انکشاف کیا کہ 50 ملین درہم سے زائد کی رقم عطیات کے ذریعے جمع کی گئی ہے، جبکہ مسجدوں کی تعمیر میں مقامی طرز کو فروغ دینے کے لیے امریکی یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر کے ساتھ جاری تعاون کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان تمام اقدامات کے ساتھ دبئی اپنے مذہبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ پائیدار، جامع اور ٹیکنالوجی سے لیس عبادت گاہیں فراہم کی جا سکیں
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نمازیوں کی گنجائش ملین درہم کی تعمیر کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط اجرا میں حائل آخری رکاوٹ دور کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
حکومت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے دیگر تمام شرائط پوری کر چکی ہے لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پر اصرار کیا گیا، رپورٹ کے اجرا کے لیے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں متوقع ہے جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے تحت 1 ارب اور کلائمیٹ فناسنگ کی مد 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی بورڈ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ رپورٹ میں سرکاری اداروں میں انتظامی کمزوریوں اور کرپشن کے خدشات کی نشاندہی شامل ہے، قانون کی عمل داری کی کمزور صورتحال اور دیگر خدشات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں کمزوریوں کے تدارک کے لیے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی جبکہ آئی ایم ایف سے عمل درآمد کا باقاعدہ فریم ورک بھی شیئر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے اجرا کی اصل تاریخ جولائی تھی، پھر اگست 2025 مقرر کی گئی۔ حکومت نے حالیہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف سے مزید مہلت مانگی تھی۔