قیصر شیخ کی پورٹس پر تقرریوں سے متعلق دہائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹس پر تقرریوں سے متعلق دہائی دے دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث پورٹس میں تقرریاں رکی ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کابینہ ارکان کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
انہوں نے دہائی دی کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اس بارے میں کہہ کہہ کر تنگ آگئے ہیں، اب انہیں نہیں کہیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کے سی ای او سمیت اہم تقرریوں میں تاخیر سے پورٹس کا کام رکا ہوا ہے، اداروں کے سربراہان کا تقرر کردیا جائے تو کئی گنا اضافی منافع کمایا جاسکتا ہے۔
اس دوران کمیٹی رکن نبیل گبول نے کہا کہ ہم اداروں کوبراہ راست درخواست کرتے ہیں کہ تقرریاں جلد کردیں۔
کمیٹی کے چیئرمین عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی میں اربوں کھربوں کی زمینوں پر قبضہ ہے، قبضہ مافیا کرایہ بھی لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی خود کیس کراتی اور خود ہار جاتی ہے، لوگ اربوں روپے ہڑپ کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر یا سیکریٹری کچھ نہیں کرسکتے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کے پی ٹی کے وکلا جان بوجھ کر مقدمات ہار جاتے ہیں، قبضہ مافیا کو مستقل کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ضروری معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ معلوم ہو گیا تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر ِاطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا کہ "ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے، اس لیے سزا ہو گئی" ایک بے بنیاد دعویٰ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تعلق مذہب یا ریاست مدینہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک کرپشن کا کیس ہے جس میں شواہد کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا حق ہے کہ وہ مہم چلائیں، لیکن انہیں یہ قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے والد کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ وہ جہاں جا رہے ہیں، وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ، وہ جس سے بھی ملیں تو یہ بتائیں کہ سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کا کیس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک سیاسی کیس ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک کرپشن کیس ہے جس میں تمام شواہد موجود ہیں۔